شان کا اداکارندیم بیگ کی 50 سالہ فنی خدمات پرخراج تحسین

پاکستانی عوام نے آپ کو اس جگہ پر رکھا ہے جہاں ایک فاتح اپنے میڈل رکھتاہے ، شان

بدھ 27 مارچ 2019 12:27

شان کا اداکارندیم بیگ کی 50 سالہ فنی خدمات پرخراج تحسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2019ء) ناموراداکارشان نے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکارندیم بیگ کو فن کے شعبے میں ان کی 50 سالہ خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔اداکار ندیم بیگ کا شمارپاکستان کے لیجنڈ اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو لازوال اورکامیاب فلمیں دیں۔ ندیم بیگ کو پاکستان فلم انڈسٹری میں 50 سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا اورشان نے ان کے فلم انڈسٹری میں 50 سال مکمل ہونے اور فن کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارشان نے سوشل میڈیا پراپنی اور اداکار ندیم بیگ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ندیم بیگ ہماری انڈسٹری کے اصل لیجنڈ ہیں، فن کے شعبے میں ندیم صاب کی خدمات کو تقریباً 50 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ تاہم شان اس موقع پر حکومت سے تھوڑے خفا بھی نظر آئے اور کہا ندیم سر! اگر حکومت آپ کی خدمات کو تسلیم نہیں کرتی تو کیا ہوا ہم تو کرتے ہیں، پاکستانی عوام نے آپ کو اس جگہ پر رکھا ہے جہاں ایک فاتح اپنے میڈل رکھتا ہے، آپ کو ہم نے اپنے دل میں بسایا ہے۔ آپ کا بے حد شکریہ کہ آپ نے فلم انڈسٹری کو اتنے بہترین کردار دئیے جنہیں ہم آج بھی بے حد پیار کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/03/2019 - 12:27:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :