بارباڈوس کی معروف گلوکارہ ریانا ارب پتی سعودی شخص سے شادی کی خواہش مند

ہفتہ 30 مارچ 2019 21:25

بارباڈوس کی معروف گلوکارہ ریانا ارب پتی سعودی شخص سے شادی کی خواہش مند
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2019ء) بارباڈوس کی معروف گلوکارہ 31 سالہ ریانا اور ارب پتی سعودی عرب کے کاروباری شخص حسن جمیل سے شادی کی خواہشمند گزشتہ ماہ فروری میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ دونوں کو خفیہ ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ گلوکارہ ریانا اب بھی حسن جمیل سے محبت کرتی ہیں اور ان سے منگنی کرنے کی خواہاں بھی ہیں۔

ریانا نے شوبز صحافی اور تجزیہ نگار مورگن اسٹیورٹ کی ایک ویڈیو کو لائک کیا جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ گلوکارہ ارب پتی شخص سے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کی خواہاں ہیں۔شوبز صحافی مورگن اسٹیورٹ کی جانب سے ریانا اور حسن جمیل کے تعلقات اور محبت کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہوں نے دونوں کے حوالے سے کئی پیش گوئیاں کیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں مورگن اسٹیورٹ میں ریانا اور حسن جمیل کے درمیان ہونے والی خفیہ ملاقاتوں کی تصاویر دیتے ہوئے پیش گوئی کہ وہ ان دونوں کی منگنی ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہیں۔ساتھ ہی مورگن اسٹیورٹ نے کہا کہ ان کا اندازہ ہے کہ ریانا نہ صرف حسن جمیل سے منگنی کریں گی بلکہ گلوکارہ ارب پتی شخص کے بچوں کی ماں بھی بنیں گی۔اس ویڈیو کو ریانا اور حسن جمیل کے سیکڑوں مداحوں نے لائک کیا اور اس پر کمنٹس کرکے ان کی جوڑی کو سراہا۔ساتھ ہی اس ویڈیو کو اداکارہ ریانا نے بھی لائک کیا جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ گلوکارہ بھی ارب پتی سعودی شخص سے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کی خواہاں ہیں۔
وقت اشاعت : 30/03/2019 - 21:25:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :