ہالی ووڈ فلم \'ٹیکن\' ٹو کی دنیا بھر میں کامیاب نمائش جاری

اتوار 21 اکتوبر 2012 14:27

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اکتوبر۔ 2012ء) فلم ٹیکن ٹو اپنی نمائش کے بعد تیسرے ہفتے میں بھی دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور امریکا ، کینیڈا ، برطانیہ سمیت یورپی باکس آفس پر اجارہ داری قائم ہے، فرانسیسی فلم ٹیکن ٹو کو اولیور میگاٹن نے ڈائرکٹ کیا ہے جس میں آئرش ہیرو لیام نیسن کے مد مقابل امریکی اداکارہ میگی گریس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

لیام نیسن فلم میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق ایجنٹ کا کر دار ادا کر رہے ہیں۔ فلم دو ہزار آٹھ میں ریلیز ہونے والی فلم \"ٹیکن\" کا سیکوئل ہے۔ تین اکتوبر کو ریلیز ہونے کے بعد فلم نے دنیا بھر میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

وقت اشاعت : 21/10/2012 - 14:27:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :