جسٹن بیبر نے اپریل فول پر مداحوں سے کئے گئے مذاق پر معافی مانگ لی

جمعرات 4 اپریل 2019 11:40

جسٹن بیبر نے اپریل فول پر مداحوں سے کئے گئے مذاق پر معافی مانگ لی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2019ء) ہالی وڈ گلوکار جسٹن بیبر نے اپریل فول پر مداحوں سے کئے گئے اپنے مذاق پر معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق جسٹن بیبر نے یکم اپریل کو انسٹاگرام پر خبر شئیر کی تھی کہ وہ باپ بننے والے ہیں اور اب انہوں نے اس خبر پر اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی، انہوں نے کہا کہ میں نے مذاق کیا تھا اور اگر میرے اس مذاق سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔

وقت اشاعت : 04/04/2019 - 11:40:51

Rlated Stars :