جبار منشا کے گیت’’اک سچا رب دا نام نام ‘‘کی عکسبندی مکمل کرلی گئی

نیو البم پر بھی کام جاری ہے عکسبندی پاکستان بھرکے خوبصورت مقامات پر کی جائے گی،جبار منشا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 اپریل 2019 18:42

جبار منشا کے گیت’’اک سچا رب دا نام نام ‘‘کی عکسبندی مکمل کرلی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) نوجوان گلوکار جبار منشا کے گیت’’اک سچا رب دا نام نام ‘‘کی عکسبندی مکمل کرلی گئی،اس ویڈیوگیت کوشیخوپورہ کے خوبصورت مقامات پر ماڈل معرف ماڈلز پرعکسبندکیا گیا،اس ویڈیوگیت کوجلد باؤ پروڈکشن کے تعاون سے پاکستان کی معروف نجی ریلیزنگ کمپنی سے ریلیز کر دیا جائے گا،ایک ملاقات کے دوران گلوکارجبار منشا کا کہنا تھا کہ ویڈیوگیت’’اک سچا رب دا نام نام ‘میں پنجاب کے حقیقی کلچرکی عکاسی کی گئی ہے،جوکہ میرے پرستاروں کوبہت پسندآئے گا،انہوں نے کہا کہ ان کے گیتوں پرمبنی نیو البم پر بھی کام جاری ہے جس کے گیتوں کی عکسبندی جلدہی پاکستان بھرکے خوبصورت مقامات پر کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 12/04/2019 - 18:42:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :