فردین خان فلم ”قربانی“ کے ریمیک میں9 ہیروئنز کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے

منگل 6 نومبر 2012 12:50

بنگلور( اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔6نومبر 2012ء) بھارتی اداکار فردین خان فلم \'\'قربانی\'\' کے ریمیک میں نو ہیروئنز کے ساتھ پردہ سکرین پر نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

بنگلور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردین نے میڈیا کو بتایا کہ وہ فلم کے ریمک میں اپنے والد فیروز خان کا کردار ادا کرینگے جبکہ اداکار سنجے دت امجد خان کا کردار ادا کرینگے۔ فردین نے بتایا کہ یہ بالی ووڈ میں پہلا موقع ہوگا کہ وہ 9 ہیروئنز کے ساتھ اس فلم میں نظر آئینگے۔

وقت اشاعت : 06/11/2012 - 12:50:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :