اداکارہ ماہرہ خان نے نئی فلم پرے ہٹ لو میں اپنی خصوصی پرفارمنس کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کردی

ہفتہ 13 اپریل 2019 20:45

اداکارہ ماہرہ خان نے نئی فلم پرے ہٹ لو میں اپنی خصوصی پرفارمنس کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2019ء) اداکارہ ماہرہ خان نے ڈائریکٹر عاصم رضا کی نئی فلم پرے ہٹ لو میں اپنی خصوصی پرفارمنس کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔انسٹا پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں ماہرہ خان کا چہرہ تو نظر نہیں آ رہا لیکن گانے مورے سیاں اور بیک گرانڈ میں ستار کی اواز کے ساتھ اداکارہ کا لباس اور بیٹھنے کا انداز امرا جان ادا کی یاد دلاتا ہے۔

(جاری ہے)

پوسٹ میں ماہرہ نے لکھا کہ میں بہت کچھ محسوس کر رہی ہوں اس لیے بہت کم لکھوں گی، آپ سب کیلئے میری اور عاصم رضا کی طرف سے ایک جھلک ۔فلم پرے ہٹ لو بطور ہدایتکار عاصم رضا کی دوسری فلم ہے جس کی کہانی عمران اسلم نے تحریر کی ہے۔ فلم کے مرکزی کردار مایا علی اور شہریار منور نے نبھائے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر کرداروں میں ندیم بیگ ، فریحہ الطاف ، حنا دلپزیر، زارا نور عباس اور احمد علی بٹ بھی شامل ہیں۔ یہ زارا نور کی ڈیبیو فلم ہوگی۔اس قبل 2015 میں عاصم رضا کی پہلی فلم ہو من جہاں ریلیز ہوئی تھی جس کے مرکزی کرداروں میں شہریار منور اور ماہرہ خان شامل تھے ۔
وقت اشاعت : 13/04/2019 - 20:45:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :