ہولی وڈ اداکارہ شارلیز تھیرن نے اپنے بچے کی حقیقت دنیا کو بتا دی

گود لیتے وقت سمجھی تھی جیکسن ایک لڑکا ہے، تاہم گزرتے سالوں کے ساتھ اندازہ ہوا کہ لڑکا نہیں مخنث ہے

اتوار 21 اپریل 2019 11:50

ہولی وڈ اداکارہ شارلیز تھیرن نے اپنے بچے کی حقیقت دنیا کو بتا دی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) ہولی وڈ اداکارہ شارلیز تھیرن نے 2012 میں ایک بچے کو گود لیا تھا جس کا نام انہوں نے جیکسن رکھا تھا جس کی عمر اب 7 سال ہے، اور اس کی پرورش اب وہ ایک لڑکی کی طرح کررہی ہیں۔کئی عرصے سے شارلیز تھیرن کی اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں، جن میں اداکارہ نے اپنے دونوں بچوں کو لڑکیوں کا لباس پہنایا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اداکارہ سے اس متعلق کئی سوالات کیے گئے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو لڑکی کی طرح کیوں تیار کیا ہوا ہے، جس کے بعد اب شارلیز تھیرن نے خود ایک انٹرویو میں اپنے بچے کی حقیقت دنیا کے سامنے بتادی۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ گود لیتے وقت وہ سمجھی تھی کہ جیکسن ایک لڑکا ہے، تاہم گزرتے سالوں کے ساتھ انہیں اندازہ ہوا کہ لڑکا نہیں مخنث ہے، اس لیے اب وہ اپنے بچے کی تربیت لڑکیوں کی طرح کررہی ہیں۔شارلیز تھیرن کا کہنا تھا کہ ’میں ہمیشہ سے جیکسن کو لڑکا سمجھتی رہی، لیکن مجھے اس کے مخنث ہونے کا اندازہ اس وقت ہوا جب تین سال کی عمر میں اس نے میری طرف دیکھ کر کہا کہ میں لڑکا نہیں ہوں۔
وقت اشاعت : 21/04/2019 - 11:50:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :