فلم’’ دی اینگری برڈز2‘‘کا فائنل ٹریلر جاری

بدھ 26 جون 2019 12:22

فلم’’ دی اینگری برڈز2‘‘کا فائنل ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) ہالی وڈ اینی میٹڈایکشن فلم’’ دی اینگری برڈز2‘‘کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق تھروپ وین اور جوہن رائس کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2016 ء میں ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل ہے جس میں مشہور زمانہ وڈیو گیم اینگری برڈز کے شوخ و چنچل اینی میٹڈ کردارایک بار پھر اپنی شرارتوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے دکھائی دینگے۔ فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں جیسن سیڈیکش،جوش گیڈ، ڈینی میک برائیڈ، بل ہیڈر، مایا روڈولف اور ریچل بلوم سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم 16اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 26/06/2019 - 12:22:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :