اداکاروں کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر مبارکباد

جمعرات 27 جون 2019 12:31

اداکاروں کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) پاکستانی اداکاروں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اداکار ہمایوں سعید نے کھلاڑی بابر اعظم کی اچھا کھیلنے پر تعریف کی جبکہ گلوکار عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ اس میچ کو دیکھ کر مجھے 1987ء کا میچ یاد آگیا ،انہوں نے اس موقع پر ٹیم کو سدا خوش رہنے کی دعا بھی دی۔ اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے، اداکار فرحان سعید اور حریم فاروق نے اس موقع پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی جبکہ بلال اشرف کا کہنا تھا پاکستانی ٹیم کی کامیابی ناقدین کے لئے بہترین جواب ہے۔

وقت اشاعت : 27/06/2019 - 12:31:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :