اکشے کمار کی نئی ایکشن فلم” اسپیشل چابیز“8فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 27 دسمبر 2012 13:53

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔27دسمبر 2012ء) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور سنگھم کی ہیروئن کاجل اگروال کی نئی ایکشن ڈارامہ فلم اسپیشل چابیز اگلے سال 8فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-ہدایتکار نیرج پانڈے کی اس فلم میں اکشے اور کاجل مرکزی کردار منوج باجپائی کیساتھ ساتھ جمی شیرگل اورانوپم کھیراہم کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسپیشل چابیز کی کہانی نقلی ریڈکے گرد گھومتی ہے جہاں1987میں ایک جعلی سی بی آئی آفیسرنے26افراد کی مدد سے دن دھاڑے جیولری اسٹور پر چھاپہ مارا اور لاکھوں روپے کی جیولری قبضے میں لیکر چلتے بنے۔شیتل بھاٹیہ اور کمار منگٹ پاٹھک کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم اگلے سال8فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکی موسیقی ہمیش اور ہنی سنگھ نے دی ہے۔
وقت اشاعت : 27/12/2012 - 13:53:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :