شہرت کیلئے شارٹ کٹ راستہ اختیار کرنے کی حامی نہیں‘صلہ حسین

اتوار 30 دسمبر 2012 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30دسمبر۔ 2012ء) اداکارہ صلہ حسین نے کہا ہے کہ شہرت کیلئے شارٹ کٹ راستہ اختیار کرنے کی حامی نہیں بلکہ محنت سے مقام حاصل کرنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

”آئی این پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صلہ حسین نے کہا کہ مجھے کئی ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے مگر میں خود پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی کیونکہ جو بھی چادر سے پاؤں پھیلاتا ہے اپنے لئے ہی مشکلات پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی کے کسی بھی حصہ میں کامیابی کیلئے شارٹ کٹ استعمال نہیں کیا اور محنت سے آگے بڑھنا چاہ رہی ہوں اور اللہ مجھے عزت دے رہا ہے۔

وقت اشاعت : 30/12/2012 - 14:10:52

Rlated Stars :