آسکرایوارڈیافتہ اداکاررسل کرو اورکیتھرائن زیٹاجونز کی نئی فلم \"بروکن سٹی\" 18جنوری کو دنیا بھر میں پیش کی جائے گی

اتوار 30 دسمبر 2012 14:15

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30دسمبر۔ 2012ء) آسکرایوارڈیافتہ اداکاررسل کرو اورکیتھرائن زیٹاجونز کی نئی فلم \"بروکن سٹی\" 18جنوری کو دنیا بھر میں پیش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بروکن سٹی جرم کی کہانی ہے جس میں نیویارک کامیئراپنی بیوی کی نگرانی کے لیے ایک سابق پولیس افسرکی خدمات حاصل کرتا ہے۔پولیس افسرکا یہ مشن نگرانی تک ہی محدود نہیں رہ پاتاتیزی سے بدلتے واقعات اسے ایک نئے چکر میں پھنسا دیتے ہیں۔سنسنی سے بھرپور اس فلم میں \"مارک ول برگ\" نے پولیس افسر،رسل کرو نے میئراور کیتھرائن زیٹاجونز نے اس کی بیوی کا کرداراداکیا ہے۔

وقت اشاعت : 30/12/2012 - 14:15:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :