موثر پلیٹ فارم میسر آئے تو با صلاحیت فنکاروں کی کھیپ تیار کی جا سکتی ہے ‘ سلیم شیخ

مجھے جب بھی اچھا اسکرپٹ ملتا ہے میں کرتا ہوں ، کیرئیر سے مطمئن ہوں‘ انٹر ویو میں گفتگو

منگل 16 جولائی 2019 13:10

موثر پلیٹ فارم میسر آئے تو با صلاحیت فنکاروں کی کھیپ تیار کی جا سکتی ہے ‘ سلیم شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) نامور اداکار سلیم شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوان ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف ان کو ایک ایسے مستقل پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کو سب کے سامنے لا سکیں ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکار بھارتی فنکاروں سے بہتر ہیں ۔

(جاری ہے)

اگر فنکاروںکو موثر پلیٹ فارم میسر آئے تو با صلاحیت فنکاروں کی کھیپ تیار کی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں فن کی اکیڈمیاں قائم کرے جہاں پر اداکاری، موسیقی سمیت فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں کی تعلیم دی جائے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے جب بھی اچھا اسکرپٹ ملتا ہے میں کام کرتا ہوں اور میں اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں۔
وقت اشاعت : 16/07/2019 - 13:10:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :