ادکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر وکلا ء 29جولائی کو حتمی بحث کیلئے طلب

جمعہ 19 جولائی 2019 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) سیشن عدالت نے ادکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر وکلا ء کوحتمی بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی ۔ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فیملی عدالت نے تکذیب نکاح کیس میں حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔

عتیق الرحمان کو جانتی ہوں اور نہ ہی عتیق الرحمان سے شادی کی۔عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا لہٰذاعتیق الرحمان کی بیوی قرار دینے سے متعلق فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ میرا کے وکلا ء نے بحث کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے اپیل پر سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔
وقت اشاعت : 19/07/2019 - 22:55:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :