ہارر فلم ’ اِٹ چیپٹر ٹو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا،6 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائیگی

ہفتہ 20 جولائی 2019 12:22

ہارر فلم ’ اِٹ چیپٹر ٹو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا،6 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائیگی
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) ہالی ووڈ کی تھرلر اور ہارر فلم ’اِٹ چیپٹر ٹو ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے،یہ فلم 2017میں ریلیز ہونیوالی بلاک بسٹر فلم آئی ٹی کا سیکوئل ہے، اس فلم کے پہلے ٹریلر میں کچھ زیادہ نہیں دکھایا گیا تھا مگر اس ٹریلر میں کہانی کا کسی حد تک اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

خوفناک جوکر پینی وائز کے مرکزی کردار پر مبنی اس فلم میں یہ کردار بل سکارسگرڈ ادا کررہے ہیں جبکہ جیسیکا چیسٹن، جیمز کیکاوے، جے ریان، بل ہارڈر، عیسیٰ مصطفی، جیمز رینسن اور اینڈی بین لوزر کلب کے بچوں کے بالغ روپ میں نظر آئینگے۔فلم رواں سال 6 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/07/2019 - 12:22:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :