ظاہری سے زیادہ با طنی خوبصورتی کی قائل ہوں، حنا الطاف

بدھ 24 جولائی 2019 12:55

ظاہری سے زیادہ با طنی خوبصورتی کی قائل ہوں، حنا الطاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) اداکارہ حنا الطاف نے کہا کہ میںظاہری سے زیادہ با طنی خوبصورتی کی قائل ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ ظاہری خوبصورتی کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی ہیں لیکن باطنی خوبصورتی کو مدنظر ضرور رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا ہے ، ہر کسی میں کوئی نہ کوئی خامی ضرور ہوتی ہے اور بطور انسان ہیمں ایک دوسرے کی خامیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کی خوبیوں کی تعریف کرنی چاہیے۔

وقت اشاعت : 24/07/2019 - 12:55:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :