لند ن،ہالی ووڈ فلم\'\' فلائٹ \'\'کا پریمیئر

جمعہ 18 جنوری 2013 12:34

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ آئی این پی ۔ 18جنوری 2013) لند ن میں ہالی وڈ فلم فلائٹ کے پریمیئر کی تقریب میں فلمی ستاروں نے سردی کا مزہ بھی لیا اور گر ما گرم تقریب میں شرکت بھی کی ۔ہالی وڈ فلم فلائیٹ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ڈینزل واشنگٹن سمیت کئی فلمی ستاروں نے لند ن میں ہونے والے فلم پریمئر میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

فلم میں ڈینزل ایک پائلٹ ہیں۔ پائلٹ انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو یقینی تباہی سے بچاتا ہے۔کریش لینڈنگ کے بعد فلم اس وقت نیا موڑ لیتی ہے جب واقعے کی تحقیقات میں الٹا پائلٹ کو دھر لیا جاتا ہے۔ڈینزل واشنگٹن دو مرتبہ آسکر ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں اس کے علاوہ اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوچکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/01/2013 - 12:34:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :