شائستہ لودھی کا دوبارہ مارننگ شو کی میزبانی کرنے کا ارادہ

پیر 19 اگست 2019 13:05

شائستہ لودھی کا دوبارہ مارننگ شو کی میزبانی کرنے کا ارادہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) پاکستانی اداکارہ شائستہ لودھی نے دوبارہ مارننگ شو کی میزبانی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

شائستہ لودھی نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں کہیں گی کہ وہ کچھ نئی اور مختلف چیزوں کے ساتھ دوبارہ آئیں گی لیکن وہ مارننگ شو کی میزبانی دوبارہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے اپنی فیملی بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم صبح سے شام تک جن کے لیے باہر جاتے ہیں ،زمانے کی ٹھوکریں کھاتے ہیں دراصل ان کو ہی وقت نہیں دے رہے ہوتے اور اصل میں انہیں آپ کا وقت ہی چاہیے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہت جلد ہی اس بات کا احساس ہو گیا تھا کہ یہ سب جعلی ہے اصل چیز تو ہماری فیملی ماں، باپ، بھائی اور بچے ہیں۔

وقت اشاعت : 19/08/2019 - 13:05:47

Rlated Stars :