ایون ریچل ووڈ اور سٹرلنگ کے برائون انیمیٹڈ فلم ’’فروزن 2‘‘ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

پیر 26 اگست 2019 13:42

ایون ریچل ووڈ اور سٹرلنگ کے برائون انیمیٹڈ فلم ’’فروزن 2‘‘ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) ہالی وڈ اداکارہ ایون ریچل ووڈاور سٹرلنگ کے برائون انیمیٹڈ فلم ’’فروزن 2‘‘ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

(جاری ہے)

کرس بوک اور جینیفرلی کی ہدایت کاری میں بننے والی میوزیکل اینیمیٹڈ فلم ’’فروزن 2‘‘ 2013ء میں ریلیز کی گئی فلم ’’فروزن‘‘ کا سیکوئل ہے جس میں اداکارہ کرسچن بیھل، اڈینا مینزل، جوناتھن گروف، جوش گیڈسینٹینو فونٹانا کے بعد ایون ریچل ووڈ اور سٹرلنگ کے برائون بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

فلم کی کہانیدو بہنوں ایلسا اور اینا کے گرد گھومتی ہے جس میں بڑی بہن ایلسا بچپن سے ہی جادوائی طاقتوں کی مالک ہوتی ہے جو ہر چیز کو اپنے ہاتھوں کی مدد سے برف بنا سکتی ہے۔ فلم رواں سال 22 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 26/08/2019 - 13:42:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :