ڈرامہ ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کا سکرپٹ پڑھنے کے بعد کام کی خواہش کی، عائزہ خان

منگل 17 ستمبر 2019 10:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ وہ ڈرامہ ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کا سکرپٹ پڑھنے کے بعد اس میں کام نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جن انہوں نے ڈرامہ ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کا سکرپٹ پڑھا تو انہوں نے اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ کیونکہ بطور بیوی اور ماں یہ کردار ان کی پسند کے بالکل برعکس تھا لیکن ڈرامے کے ہدایتکار ندیم بیگ چاہتے تھے کہ میں ہی یہ کردار کروں اور انہوں نے مجھے اس کے لئے راضی کیا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے کسی فخر سے کم نہیں ہیں اور بلاشبہ وہ ایک باکمال اداکار ہیں۔

وقت اشاعت : 17/09/2019 - 10:25:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :