اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین

شادی کے بعد اپنا ایک اپارٹمنٹ اہلیہ کے نام کردیا تھا، اداکار

منگل 23 اپریل 2024 23:12

اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) اداکار یاسر حسین نے کہاہے کہ اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، شادی کے بعد اپنا ایک اپارٹمنٹ اپنی اہلیہ اقرا عزیز کے نام کردیا تھا۔ایک انٹرویو میں اداکار یاسر حسین نے کہا کہ میں نے ایسے شوہر دیکھے ہیں جنہوں نے اپنی بیویوں کو بہت سپورٹ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقرا سے بڑھ کر میرے لئے کوئی بھی نہیں ہے بلکہ میرا بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے، میری بیوی میرے لئے پہلے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

یاسر حسین نے کہا کہ میں نے شادی کے بعد ایک دوست کو بتایا کہ میں نے اپنا ایک اپارٹمنٹ اقرا کے نام کردیا ہے تو وہ بہت حیران ہوا انہوں نے ڈھکے چھپے لفظوں میں کہا اگر چھوڑ گئی تو جس پر انہیں جواب دیا کہ بیوی ہی چھوڑ گئی تو اپارٹمنٹ کا کیا کروں گا۔اداکار نے کہا کہ ہماری شادی سے قبل اقراء نے پوچھا تھا کہ آپ کا اپنا گھر ہے، جس پر میں نے حامی بھری تھی، حالانکہ وہ ایک کمرے کا گھر اسلام آباد میں تھا،شادی کے بعد اہلیہ لے نہیں رہی تھی تاہم زبردستی اس کے نام کردیا تھا۔
وقت اشاعت : 23/04/2024 - 23:12:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :