فیملی فرینڈ ہونے کے ناتے میشا کو عدالت میں نہیں آنا چاہیے تھا
اگر میشا کو ہراساں کیا ہوتا تو اس ضرور معافی مانگتا،علی ظفر
سجاد قادر جمعہ 20 ستمبر 2019 06:03
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2019ء) ڈگ ڈگی بجانے والا معاملہ ہے۔ایک سال ہونے میں کچھ مہینے باقی ہے مگر علی ظفر اور میشا شفیع کے کیس کا کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آتا۔پچھلے 9ماہ سے یہ کیس عدالت میں جبکہ اتنے عرصے میں تو بندے کو خوشخبری بھی مل جایا کرتی ہے۔گزشتہ روز بھی اس کیس کی سماعت سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں علی ظفر نے عدالت میں ایک بار پھر اپنا مؤقف پیش کیا۔سماعت میں میشا شفیع کی جانب سے وکیل ثاقب جیلانی نے علی ظفر سے سوال کیا کہ آپ ہاروی وینسٹائن کو جانتے ہیں؟ جس پرگلوکار نے جواب دیا کہ میں ذاتی طور ہاروی وینسٹائن کو نہیں جانتا لیکن وہ فلم پروڈیوسر ہے۔اس دوران علی ظفر کی وکیل امبرین قریشی نے مداخلت کرتے ہوئے عدالت پر برہمی کا اظہار کیا جس پر جج کا کہنا تھا کہ مجھے آرڈر لکھوانے دیں، کام کو چلنے دیں۔
سماعت کے دوران علی ظفرنے عدالت کو بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ میشا اس معاملے کو حل نہیں کرنا چاہتی، اگر میں نے میشا کو ہراساں کیا ہوتا تو میں ذاتی طور ہر میشا سے معافی مانگتا۔علی ظفرکا کہنا تھا کہ میشا شہرت، دولت، عزت کی بھوکی تھی اور اپنی انا کی خاطرالزامات عائد کیے ہیں۔اس پر میشا شفیع کے وکیل نے گلوکار سے سوال کیا کہ آپ کو کیسے پتہ چلا کہ میشا ایسے الزامات کیلئے شہرت حاصل کرنا چاہ رہی ہے؟ علی طفر نے جواب دیا کہ ایک خاتون فیملی فرینڈ ہوتووہ براہ راست ایسے معاملے کی شکایت کر سکتی ہے۔گلوکارہ کے وکیل نے علی ظفر سے مزید پوچھا کہ آپ کو میشا کے الزامات کا پتہ چلا تو آپ نے کسی وکیل سے رجوع کیا؟ گلوکار نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے کسی بھی وکیل سے رابطہ نہیں کیا تھا۔دوران سماعت علی ظفر نے عدالت کو ایک بار پھر بتایا کہ میشا شفیع نے اس معاملے کو پہلے سوشل میڈیا پر ڈالا اور عدالت سے رجوع بھی نہیں کیا۔میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزام کے بعد علی ظفر نے گلوکارہ پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد گزشتہ 9 ماہ سے کررہے ہیں۔گزشتہ سماعتوں کے دوران 9 گواہ علی ظفر کے حق میں عدالت میں بیان جمع کرواچکے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 06:03:06
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Lollywood
Bollywood
Hollywood
Theater
Television
Music
Radio
Fashion
Other
Movies
News
Articles
Gallery
Videos
Showbiz Programs
Showbiz Stars
Famous Showbiz Stars
Maya Ali
Musarrat Nazir
Aamir Jamal
Hansika Motwani
Sonya Hussain
Sanya Malhotra
Saboor Ali
Jorja Fox
Tabu
Liv Tyler
Daisy Shah
Werner Herzog
Showbiz News In Urdu
-
کینیڈین ریپر ڈریک کے گھر کے باہر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ زخمی
-
میٹ گالا، کیٹی پیری اور ریحانہ کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
کانزفلم فیسٹیول ، ریڈ کارپٹ کی میزبانی کتے کے سپرد کردی گئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
امتیازعلی کی شاہد اور کرینہ کے بریک اپ پر لب کشائی