اداکارہ صائم علی اورصفدرماہی پر فلم’’عشق میراانمول‘‘ کی عکسبندی کا سلسلہ جاری

ْفلم کی عکسبندی مصطفی آباد(للیانی) کی نہراور پنجابی کھوج گڑھ کے خوبصورت مقامات پر کی گئی

بدھ 9 اکتوبر 2019 12:35

اداکارہ صائم علی اورصفدرماہی پر فلم’’عشق میراانمول‘‘ کی عکسبندی کا سلسلہ جاری
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) مصنف وہدائیتکارباسوچودھری کی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘کی عکسبندی کا سلسلہ جاری ہے ،تفصیلات کے مطابق نئی پنجابی فلم ’’عشق میراانمول‘‘ کی عکسبندی گزشتہ روزمصطفی آباد(للیانی) کی نہرپراور پنجابی کھوج گڑھ کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ،عکسبندی میں اداکارہ صائم علی اورصفدرماہی نے حصہ لیا،فلم کے پروڈیوسرنعیم خان ہیں جبکہ کاسٹ میں راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،اچھی خان،باسو چودھری،مہراخترخان،جاویدچودھری،مقصودعالم ویگرشامل ہیں۔

(جاری ہے)

جدید ٹیکنالوجی پربنائی جانے والی مذکورہ فلم کا 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اس کو جلدہی اندرون وبیرون ممالک کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 09/10/2019 - 12:35:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :