ایف آئی اے نے معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے خلاف انکوائری شروع کر دی

جمعہ 1 نومبر 2019 22:33

ایف آئی اے نے معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے خلاف انکوائری شروع کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2019ء) ایف آئی اے نے معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کی گزشتہ روز مبینہ فحش ویڈیو زاور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ اداکار ہ خود بھی مبینہ تصاویر اور ویڈیو ز کے وائرل ہونے پر سکتے میں آ گئیں ۔ اس حوالے سے انہوںنے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کیا جس پر ایف آئی اے سابیر کرائم ونگ لاہور نے انکوائری شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے سختی سے تردید کرتے ہوئے مبینہ تصاویر اور ویڈیوز کو جعلی قرار دیا ہے ۔

وقت اشاعت : 01/11/2019 - 22:33:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :