ادکار ،گلوکار علی ظفر کی درخواست پر میشاء شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت میشاء شفیع کے وکیل کی درخواست پر 20 نومبر تک ملتوی

میشاء شفیع کے وکیل کی جانب سے ایک دفعہ پھر التواء کی درخواست کر دی گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 نومبر 2019 19:06

ادکار ،گلوکار علی ظفر کی درخواست پر میشاء شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت میشاء شفیع کے وکیل کی درخواست پر 20 نومبر تک ملتوی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2019ء) ادکار ،گلوکار علی ظفر کی درخواست پر میشاء شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت میشاء شفیع کے وکیل کی درخواست پر 20 نومبر تک ملتوی ،میشاء شفیع کے وکیل کی جانب سے ایک دفعہ پھر التواء کی درخواست کر دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کیس پر سماعت کی عدالت آج سماعت 12 بجے کرنا چاہتی تھی عدالت میں آج میشاء شفیع کے گواہ پیش نہ ہوئے عدالت نے میشاء شفیع کے وکیل کی درخواست منظور کر لی میشاء شفیع کی والدہ اداکارہ صباء حمید سمیت دو خواتین اپنا بیان قلمبند کروا چکی ہیں علی ظفر کی جانب سے ایڈووکیٹ حشام احمد خان عدالت میں پیش ہوئے گلوکارہ میشاء شفیع کی جانب سے ایڈووکیٹ ثاقب جیلانی بطور وکیل صفائی پیش ہوئے عدالت نے آج شہادتیں قلمبند کرانے کیلئے گواہان کو طلب کر رکھا تھا درخواست گزار علی ظفر کی جانب سے 14 گواہان نے اپنے بیان قلمبند کرائے عدالت میں اب میشاء شفیع کی جانب سے گواہان کے بیان قلمبند کیے جا رہے ہیں علی ظفر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

وقت اشاعت : 09/11/2019 - 19:06:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :