ہر انسان کو اپنے رب سے ہدایت مانگنی چاہیے اور وہ کسی وقت بھی ہدایت دے سکتا ہے ‘ نور

ہمارے معاشرے میں دوہرا معیار سرائیت کر چکا ہے جو منفی رجحان ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

بدھ 20 نومبر 2019 12:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) اداکارہ نور نے کہا ہے کہ کسی کی ذات پر تنقید کرنے سے پہلے ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ، شوبز سمیت دیگر شعبوں میں خواتین کے سکینڈلزکو زیادہ اچھالا جاتا ہے جبکہ مردوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نور نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں دوہرا معیار سرائیت کر چکا ہے جو منفی رجحان ہے اور اسے ہم کوئی برائی نہیں سمجھتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو اپنے رب سے ہدایت مانگنی چاہیے اور وہ ذات کسی وقت بھی ہدایت دے سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دین میں دوسرے کے عیبوں پر پردہ ڈالنے کا حکم ہے لیکن ہم جب تک دوسرے کی خامیاں تلاش کر کے انہیں ہر جگہ پھیلا نہ لیں ہمیں سکون ہی نہیں ملتا۔

وقت اشاعت : 20/11/2019 - 12:37:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :