راکسی تھیٹر گوجرانوالہ میں’’حسینوں کی ٹرین‘‘ چل پڑی

آشاچوہدری اور جیا بٹ میں دھواں دار مقابلہ شروع

ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) راکسی تھیٹر گوجرانوالہ میں ’’حسینوں کی ٹرین ‘‘چل پڑی، آشا چوہدری اور جیابٹ میں دھواں دار مقابلہ شروع ہوگیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق راکسی تھیٹر گوجرانوالہ میں گذشتہ روز نیا اسٹیج ڈرامہ’’حسینوں کی ٹرین شروع کیا گیا جس کے ہدائتکار بابا شاہداعجاز اور پروڈیوسر کاشی بٹ ہیں اس ڈرامہ کی کاسٹ میں آشا چوہدری،جیا بٹ،امجد رانااور اکرم اداس سمیت دیگر ااداکار کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سٹیج ڈرامے میں اداکارہ جیا بٹ اور آشا چوہدری کے درمیان کانٹے دار مقابلہ شروع ہوگیا ہے آشا چوہدری کا کہنا ہے کہ اس میں میری پرفارمنس کو زیادہ پسندکیا جارہاہے جبکہ جیا بٹ کا کہناہے کہ میری نئی پرفارمنس کو عوامی پذیرائی مل رہی ہے ایک ملاقات کے دوران جیا بٹ نے کہاکہ ڈرامہ شائقین ان کی پرفارمنس کو بیحد پسند کررہے ہیں اور ان کی پرفارمنس پر دل کھول کر داد دے رہے ہیںجیا بٹ نے مذیدکہاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ شائقین کو اپنی پرفارمنس میں اتنا محو کردوں کہ وہ بے ساختہ تعریف کرنے پر مجبور ہوجائے۔
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 14:58:52