ابو الیہا کا نئی فلم ’’ونس اپائون ٹائم ان کراچی‘‘ بنانے کا اعلان

پیر 9 دسمبر 2019 12:33

ابو الیہا کا نئی فلم ’’ونس اپائون ٹائم ان کراچی‘‘ بنانے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) ہدایت کار ابو الیہا نے نئی فلم ’’ونس اپائون ٹائم ان کراچی‘‘ بنانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بئی فلم کے حوالے سے بات جرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کی کہانی علی معین لکھیں گے، علی معین ڈرامہ ’’رنگ ریز‘‘، ’’بھول‘‘، ’’سرمایہ‘‘ اور ’’نور محل‘‘ جیسے شہرت یافتہ ڈراموں کے لکھاری ہیں۔ ہدایت کار ابو الہیا فلم ’’ہاف فرائے‘‘ کی ہد ایت کاری بھی کر رہے ہیں ، جس میں اداکارہ اقراء عزیز، یاسر حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گے ، فلم ’’ونس اپائون ٹائم ان کراچی‘‘ کی شوٹنگ آئندہ سال جنوری میں شروع کی جائے گی تاہم ابھی کاسٹ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 09/12/2019 - 12:33:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :