61 سالہ اداکارہ شرون سٹون کا ڈیٹنگ ایپ پر اکاؤنٹ بلاک

اکاؤنٹ کے جعلی ہونے کی چند صارفین نے شکایت لگائی تھی جس کے باعث بمبلی نے انہیں بلاک کر دیا

بدھ 1 جنوری 2020 20:35

61 سالہ اداکارہ شرون سٹون کا ڈیٹنگ ایپ پر اکاؤنٹ بلاک
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2020ء) ڈیٹنگ کی مشہور ایپ بمبلی نے ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 61 سالہ شیرون سٹون کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ کے جعلی ہونے کی چند صارفین نے شکایت لگائی تھی جس کے باعث بمبلی نے انہیں بلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

جلد ہی بمبلی کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اس کے انتظامیہ نے یہ کہتے ہوئے ان کا اکاؤنٹ بحال کر دیا کہ دنیا میں صرف ایک ہی شیرون سٹون ہو سکتی ہیں۔

ڈیٹنگ ایپ کی ایڈیٹوریل ڈائرکٹر کلور او کونر نے شیرون کو بتایا کہ انہیں ان بلاک کر دیا گیا ہے اور یقین دلایا کہ یہ غلطی دوبارہ سرزد نہیں ہو گی۔انہوں نے اداکارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ شیرون کو اپنی پسند مل جائے گی۔’بیسک انسٹنکٹس‘ نامی فلم سے شہرت حاصل کرنے والی شیرون سٹون اس وقت نیٹ فلیکس کی ایک سیریز میں ایک نئے روپ میں سامنے آنے والی ہیں۔
وقت اشاعت : 01/01/2020 - 20:35:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :