فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں: سید نور

منگل 7 جنوری 2020 21:08

فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں: سید نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2020ء) سینئر ہدایتکارسید نور نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں بلکہ اس کیلئے اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی ،نیک نیتی سے بھرپورمحنت کی جائے اللہ تعالیٰ عروج سے بھی نوازے گا ۔

(جاری ہے)

سید نور کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں انڈسٹری سے وابستگی رکھنے والا ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ اسے ترقی ملے لیکن میرے خیال میں اس کیلئے انفرادی کے ساتھ اجتماعی کاوشیںناگزیر ہے ۔

سب سے پہلے ہمیں اپنے مسائل کے اسباب سے آگاہی اور ان کے تدارک کیلئے تجاویز مرتب کرنا ہوں گی ۔ اس کے بعد جو کام ہمارے کرنے کے ہیں اسے کیا جانا چاہیے اور جو ذمہ داری حکومت کی بنتی ہے اس سے بھی بات ہونی چاہیے اور یقینا ان اقدامات سے مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/01/2020 - 21:08:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :