اداکارہ حرا مانی کا ڈانس سوشل میڈیا پر چھا گیا

حرا مانی نے ڈانس میک اپ آرٹسٹ ساجد وہاب کی سالگرہ پر کیا، مبارکباد بھی دی

ہفتہ 11 جنوری 2020 15:04

اداکارہ حرا مانی کا ڈانس سوشل میڈیا پر چھا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2020ء) اداکارہ حرا مانی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی ۔اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہیں بھارتی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کے ڈانس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حرا مانی کے ساتھ میک اپ آرٹسٹ ساجد وہاب بھی لتا منگیشکر کے گانے ’مائنی مائنی‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔حرا مانی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساجد وہاب کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیشہ ایسے ہی رہنا آپ کے لیے بہت سارا پیار۔اداکارہ نے کیپشن کے اختتام میں لکھا کہ ’میرے ایکشن کو اگنور کریں‘۔

حرا کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس ویڈیو کو میک اپ آرٹسٹ ساجد وہاب نے بھی شیئر کیا اور انہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’حرا آپ کا بہت بہت شکریہ، میں کبھی بھی اس ویڈیو کو اپ لوڈ نہیں کرتا، مگر میں خوش ہوں کہ آپ نے کر دی‘۔ساجد وہاب نے مزید لکھا کہ یہ میری سالگرہ کا سب سے بہترین تحفہ تھا، آپ کیلئے بہت سارا پیار۔
وقت اشاعت : 11/01/2020 - 15:04:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :