لاہوتی میلوفیسٹیول موسم کی خرابی کے باعث ملتوی،فروری میں منعقد ہوگا

منگل 14 جنوری 2020 13:30

لاہوتی میلوفیسٹیول موسم کی خرابی کے باعث ملتوی،فروری میں منعقد ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) موسیقی،ڈانس،شاعری اور آرٹس پر مبنی لاہوتی میلوفیسٹیول موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کی کو آرگنائزر ثناء اے خواجہ نے کہا کہ 5 واں سالانہ لاہوتی میلو فیسٹیول 17تا 19جنوری کو جامشورو کی مہران یونیورسٹی میں ہونا تھا جو موسم کی خرابی اور شدید سردی کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے، فیسٹیول14تا 16 فروری کو مہران یونیورسٹی میں ہو گا، جس کا تھیم ’’کلائمیٹ ایکشن- ایکو ناٹ ایگو‘‘ رکھا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 14/01/2020 - 13:30:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :