’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ کو معمول کا ڈرامہ سمجھ کر کام کرنے کی حامی بھری : عدنان صدیقی

جمعرات 16 جنوری 2020 22:28

’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ کو معمول کا ڈرامہ سمجھ کر کام کرنے کی حامی بھری : عدنان صدیقی
لاہور/ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2020ء) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ کو معمول کا ڈرامہ سمجھ کر کام کرنے کی حامی بھری اور میں نے سوچا بھی نہیں تھاکہ اس کے آن ائیر ہونے سے ’’عروسہ ‘‘ کی مقبولیت کا دور واپس آ جائے گا ، میں نے جو کردار ادا کیا وہ صرف کہانی کے مطابق تھا اور میرے خیال میں اس ڈرامے میں ہمایوں سعید نے ہمدردیاں سمیٹی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں عدنان صدیقی نے کہا کہ آج کل ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘کی ہوا چلی ہوئی ہے اور جہاں بھی جاتا ہوں یہی ڈرامہ موضوع بحث ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے معمول کے مطابق دوسرے پراجیکٹ سائن کرتا ہوں اسی تناظر میں اس ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھری تھی لیکن مجھے علم نہیںتھاکہ یہ شاہکار ڈرامہ ثابت ہوگا اور ’’ عروسہ ‘‘ والا دور واپس آ جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/01/2020 - 22:28:45