فلمسازمہراسلم کی فلم ’’پترغنڈے دا ‘‘ کی ایڈیٹنگ کاکام آخری مراحل میں داخل

فلم کی ڈبنگ چارزبانوں میں کی جارہی ہے ،جن میں اردو،انگلش،پنجابی اورعربی شامل ہے ،فلمسازکی گفتگو

پیر 20 جنوری 2020 13:06

خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) ایورگرین موویزکے روح رواں معروف فلمسازمہراسلم نے اپنی سابقہ روایات کوبرقراررکھتے ہوئے نئی پنجابی فلم‘‘پترغنڈے دا’’کوریکارڈوقت میں مکمل کرلیا اب اس فلم کی ایڈیٹنگ کا کام زوروشورسے جاری اورآخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے ،مہرمحمداسلم نے بتایا کہ اس فلم کی ڈبنگ چارزبانوں میں کی جارہی ہے ،جن میں اردو،انگلش،پنجابی اورعربی شامل ہے ،اس کا مرکزی کرداررانا عمران کے ساتھ ہیروئن صائم علی نے ادا کیا ہے ،سیکنڈہیروکا کرداررانا ظہیرعباس المعروف ضدی رانا نے باخوبی نبھایا ہے ،اور ان کے مقابل ہیروئن موسمہ علی جلوہ گرہوں گی ،یہ نئی جوڑی ہے جوپردہ سکرین پرمتعارف کروائی جارہی ہے ،دیگرکاسٹ میں فیصل کھچی،مقصودعالم،جاویدچودھری،شیرخان،مہراخترخان اور باسوچودھری بھی اس فلم میں بہت ہی انوکھے ولن کے کردارمیں نظرآئیں گے ،اس فلم کے مصنف رانا غلام حسین جبکہ ہدایتکارباسوچودھری ہیں۔

وقت اشاعت : 20/01/2020 - 13:06:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :