سکول اور کالج کے زمانے کے دوست اثاثہ ہوتے ہیں ‘ محمود اسلم

پرانے دوستوں سے ملاقات کے وقت ماضی کی حسین یادوں میں کھو جاتا ہوں

بدھ 5 فروری 2020 12:03

سکول اور کالج کے زمانے کے دوست اثاثہ ہوتے ہیں ‘ محمود اسلم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2020ء) سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ سکول اور کالج کے زمانے کے دوست آپ کا اثاثہ ہوتے ہیں ، آج بھی جب ان دوستوں سے ملاقات ہوتی ہے تو ماضی کی حسین یادوں میں کھو جاتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے سکول کے دوستوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

محمود اسلم نے کہا کہ سب دوستوں نے سکول اور کالج کے زمانے میں ایک دوسرے کے خصوصی نام رکھے ہوتے ہیں اور اتنے سالوں بعدجب ہم ایک دوسرے کو ملتے ہیں توانہی ناموں سے پکارتے ہیں جس پر خوب قہقے بلند ہوتے ہیں ۔

محمود اسلم نے کہا کہ سکول کے دوستوں سے ملاقات ہونے پر جس قدر خوشی ہوئی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ، ہم نے طے کیا ہے کہ اب اس طرح کی ملاقاتوں کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 05/02/2020 - 12:03:29

Rlated Stars :