فردوس جمال نے ڈرامہ سیریل کیلئے اپنی ڈاڑھی بڑھانا شروع کر دی

بدھ 5 فروری 2020 12:08

فردوس جمال نے ڈرامہ سیریل کیلئے اپنی ڈاڑھی بڑھانا شروع کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2020ء)سینئر اداکار فردوس جمال نے نئی ڈرامہ سیریل میں کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنی ڈاڑھی بڑھانا شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار فردوس جمال کی نئی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ عنقریب شروع ہو گی جسے بہاولپور اور چولستان میں عکسبند کیا جائے گا ۔ فردوس جمال نے ڈرامے میں اپنے کردار کو حقیقی انداز میں نبھانے کے لئے ڈاڑھی رکھ لی ہے اور اسے بڑھا بھی رہے ہیں۔ فردوس جمال نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی سے ایک عام سے کردار سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن آج خدا کی ذات نے مجھے بے پناہ عزت اور شہرت سے نوازا ہے جس پر میں جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

وقت اشاعت : 05/02/2020 - 12:08:37

Rlated Stars :