اداکارہ ریما خان کا عمر شریف کی بیٹی کی وفات پر غم کا اظہار

ہفتہ 22 فروری 2020 13:28

اداکارہ ریما خان کا عمر شریف کی بیٹی کی وفات پر غم کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) پاکستانی فلم اسٹار ریما خان نے مزاحیہ اداکار عمر شریف کی بیٹی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق ریما خان نے اپنے انسٹاگرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ عمر شریف کی بیٹی حیرا کی موت کی المناک خبر سے بہت دلبرداشتہ ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ حرا ایک حیرت انگیز روح اور ایک پیاری نوجوان لڑکی تھی۔ اتنی کم عمر میں اس کی موت ناقابل تصور ہے،۔ عمر اور ان کے اہل خانہ کے لئے خدا سے میری دعا ہے کہ وہ ان کو یہ بہت بڑا نقصان برداشت کرنے کے لئے صبر اور طاقت عطا کرے اور خدا اس کی روح کو سلامت رکھے۔

وقت اشاعت : 22/02/2020 - 13:28:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :