زندگی اے سے زیڈ تک کا سفر ہے، محمد احمد

پیر 24 فروری 2020 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) اداکار محمد احمد نے کہا ہے کہ میرٹ کو ترجیح دیئے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے، ایک انٹریو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے شعبہ میں موجوہ سسٹم کو بدلنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہے،زندگی بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ زندگی ان کی نظر میں اے سے زیڈ تک کا سفر ہے جس میں کبھی کوئی دوسرا ہمیں اگلے پوائنٹ تک لے جاتا ہے اور کبھی ہم کسی اور کو اگلے مرحلے تک جانے میں مدد کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 14:47:39