وزن اورموٹاپے میں کمی دو مختلف چیزیں ہیں،اداکارہ نوین وقار

جمعہ 28 فروری 2020 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) اداکارہ نوین وقار نے اپنی فٹنس روٹین شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزن میں کمی اورموٹاپا کم کرنا دو مختلف چیزیں ہیں۔ یہ بات انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔انھوں نے کہا کہ کوئی اپنا وزن کم کرنا چاہتا ہے اور کوئی موٹاپا ، ان سب کے لیے مختلف ورک آئوٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ وہ ان دنوں ایچ آئی ٹی ٹی، ٹابٹا اور سرکٹ کی ٹریننگ لے رہی ہیں بعض افراد اس کو چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ یہ مشکل کام ہے لیکن انہیں یہ سب کرناپسند ہے۔

انہوں نے اپنی ڈائٹ بارے بتایا کہ وہ برائون رائس، روسٹڈ اور سٹیمڈ سبزیاں، چکن اور مچھلی کا استعام کرتی ہیں اس کے علاوہ وہ انڈے اور گوشت بھی استعمال کرتی ہیں۔ نوین ان دنوں ڈرامہ سیریل’’بے وفا‘‘ میں علی رحمان خان کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 28/02/2020 - 11:50:10