sدھنیں فطری طور پر میرے پاس آنا شروع ہوجاتی ہیں،رافع اسرار

اتوار 8 مارچ 2020 19:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2020ء) پاکستانی گلوکار رافع اسرار کے مطابق میں عام طور پر گیت کی منصوبہ بندی کرتا ہوں اور پھر دھنیں فطری طور پر میرے پاس آنا شروع ہوجاتی ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا سے اپنے نئے گانے ’وجہ کیا تھی‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے رافع اسرار نے بتایا کہ اس میوزک ٹریک کیپروڈکشن مہنور شیخ نے جبکہ ہدایتکاری سید رامش نے کی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ یہ میوزک ٹریک ہمارے معاشرے کی حقیقت پر مبنی ہے اورانہوں نے اس گانے کو اپنے تمام پرستاروں کے لئے وقف کیا ہے جو ان کی زندگی کے کسی نہ کسی موقع پر اسی طرح کی صورتحال میں رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 08/03/2020 - 19:55:09