امریکی اداکار ، نغمہ نگار کینی راجر انتقال کر گئے

ہفتہ 21 مارچ 2020 15:10

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2020ء) معروف اداکار و نغمہ نگار کینی راجر گزشتہ روز 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابقاداکار کے منیجر کیتھ ہیگن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کینی راجر جارجیا کے علاقے سینڈی سپرنگس میں گھر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضع رہے کینی نے 1950 کی دہائی کے آخر میں جاز گلوکار بوبی ڈول کے ساتھ اپنے ریکارڈنگ کیریئر کا آغاز کیا تھا ۔ بطور گلوکار ان کا گانا ’دی گیمبلر‘1978 کا کراس اوور ہٹ جس نے 1980 میں گریمی ایوارڈ جیتا اور اسے امریکن لائبریری آف کانگریس نے قومی ریکارڈنگ رجسٹری میں محفوظ کرنے کے لئے منتخب کیا تھا۔

وقت اشاعت : 21/03/2020 - 15:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :