ہریتک اور کترینہ ایک ساتھ پھر ہونگے جلوہ گر بینگ بینگ میں

جمعرات 11 جولائی 2013 12:53

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 11جولائی 2013ء)بالی ووڈ سپر اسٹار ہرتیک روشن اور کڑوروں دلوں کی ڈھڑکن کترینہ کیف ایک بار پھر فلم ”بینگ بینگ“ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ہالی ووڈ کی فلم ”نائٹ اینڈ ڈے“ کاری میک ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ہریتک اور کترینہ، ٹام کروز اور کیمرون ڈیاز کے کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ فلم کی شوٹنگ اسی ماہ یورپ میں شروع ہوگی۔ سدھارتھ آنند کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم آئندہ سال مئی میں ریلیز ہوگی۔اس فلم سے قبل رتیک اور کترینہ زندگی نہ ملے گی دوبارہ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم یہ فلم باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

وقت اشاعت : 11/07/2013 - 12:53:19

Rlated Stars :