اچھا اور معیار ی کام ہی کسی فنکار کی پہچان ہوتا ہے‘ جاوید شیخ

دونوںبچوںنے کامیابی سے میرے انکی راہ میں رکاوٹ نہ بننے کے فیصلے کو درست ثابت کیا

ہفتہ 2 مئی 2020 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2020ء) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ اچھا اور معیار ی کام ہی کسی فنکار کی پہچان ہوتا ہے ، ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور اس کے بعد فلمی دنیا میں داخل ہوا اورٹی وی پرکامیابیوں کا تسلسل بڑی سکرین پر بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا کہ میراکم و بیش چار دہائیوں سے شوبز انڈسٹری سے رشتہ جڑا ہوا ہے اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں اب بھی سیکھ رہا ہوں ۔

میرے نزدیک اچھا فنکار وہی ہے جو اپنے فن سے دوسرے کی توجہ اپنی جانب مبذول کر الیتا ہے ۔ میں نے نے جتنا بھی کام کیا ہے ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے اپنے کردار کو بہتر سے بہتر انداز میں نبھائوں اور جدوجہد کا سفر تاحال جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے دونوں بچے بچپن سے ہی فن سے دلچسپی رکھتے تھے اس لئے میں ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا اور انہوں نے اپنی کامیابیوں سے میرے فیصلے کو درست ثابت کیا ہے۔
وقت اشاعت : 02/05/2020 - 17:17:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :