شبنم مجید کااداکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ

گلوکارہ کی ایک فلمی پراجیکٹ کے لئے بات چیت جاری ہے ‘ ذرائع

جمعہ 15 مئی 2020 11:54

شبنم مجید کااداکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2020ء)گلوکارہ شبنم مجید نے اداکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گلوکاری کے میدان میںپرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے گلوکارہ شبنم مجید ممکنہ طور پر اب اداکاری کے میدان میں بھی نظر آئیں گی اور ان کی ایک فلمی پراجیکٹ کے لئے بات چیت جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حتمی طے ہونے کے بعد شبنم مجید اس حوالے سے اعلان کریں گی ۔

وقت اشاعت : 15/05/2020 - 11:54:26

Rlated Stars :