برکھا ٹی وی کی سی ای او غزل شاہ کی آواز میں خوبصورت نعت ’’میرے پیارے نبی آئے‘‘کا پرومو ریلیزکر دیا گیا

منگل 19 مئی 2020 12:43

برکھا ٹی وی کی سی ای او غزل شاہ کی آواز میں خوبصورت نعت ’’میرے پیارے نبی آئے‘‘کا پرومو ریلیزکر دیا گیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) اداکارہ و گلوکارہ غزل شاہ کی خوبصورت آواز میں نعت کا پرومو ریلیز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق برکھا ٹی وی کی سی ای او اور معروف اداکارہ و گلوکارہ غزل شاہ کی نئی نعت کاپرومو گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا جسے بہت پسند کیا گیا۔اس نعت کی کمپوزیشن و شاعری علی ساجد نے بنائی ہے جبکہ اس کے ارینجر سمیر خان ہیں اس کی ویڈیو ایڈیٹنگ عثمان بٹ نے کی ہے جبکہ اس کے ڈی او پی سعید احمد ہیں۔

ایک ملاقات کے دوران غزل شااہ کا کہنا تھا کہ انھیں بچپن سے ہی نعت پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ جسے اب انہوں نے عملی جامہ پہنایا ہے۔ایک سوال کے جواب میں غزل شاہ نے کہا کہ مکملویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پرریلیز کر دی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہیں امید ہے کہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں انہوں نے جونعت پیش کی ہے اسے بے حد سراہا جائیگا۔غزل شاہ کا کہنا تھا کہ اس موقع پر مجھے اپنے ساتھی فنکاروں،گلوکاروں دوستوں اور فینز کی بھر پور سپورٹ کی ضرورت ہے تاکہ میں اس مقصد کو آگے تک لے کر جا سکوں۔

امید کرتی ہوں کہ سب کو یہ نعت پسند آئے گیغزل شاہ نے مذید کہاکہ میں میڈیا کا خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ہر موقع پر میرا ساتھ دیااور میرے پراجیکٹس کو ہمیشہ سپورٹ کیا جس وجہ سے مجھے ہر دفعہ کامیابی نصیب ہوئی۔
وقت اشاعت : 19/05/2020 - 12:43:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :