اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس

جمعرات 2 مئی 2024 20:02

اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) سینئر اداکارہ اسماء عباس نے کہا ہے کہ اب اداکاروں کو سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد دیکھ کر کاسٹ کیا جاتا ہے۔ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ اسماء عباس نے کہا کہ آج کل اداکاروں کو سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد کی بنیاد پر کاسٹ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ صرف یہی نہیں بلکہ پروڈیوسرز سینئر اداکارائوں کو بھی سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد دیکھ کر کاسٹ کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں خود بطور سینئر اداکارہ ان سب چیزوں کا سامنا کر چکی ہوں۔اسما عباس نے بتایا کہ میرا ایک یوٹیوب چینل ہے جس پر میں اپنی روزمرہ کی زندگی یا فیملی کے ساتھ گزرے یادگار لمحات شیئر کرتی ہوں تو مجھے صارفین کی جانب سے ہمیشہ اچھا ردِعمل ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مجھے لوگ عام طور پر مثبت ردِعمل ہی دیتے ہیں لیکن کئی بار ٹرولنگ بھی ہوتی ہے جسے میں نظر انداز کرتی ہوں۔
وقت اشاعت : 02/05/2024 - 20:02:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :