طویل عرصے کے بعد پہلی عید تھی جو اپنے اہل خانہ کیساتھ گزاری ‘ افتخار ٹھاکر

مجھے بھی محسوس ہوا ہے خوشیوں کے بھرپور لمحات اپنے ساتھ گزارنا کس قدر ضروری ہے

بدھ 27 مئی 2020 12:36

طویل عرصے کے بعد پہلی عید تھی جو اپنے اہل خانہ کیساتھ گزاری ‘ افتخار ٹھاکر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) سینئر اداکارہ افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ طویل عرصے کے بعد پہلی عید تھی جو اپنے اہل خانہ کیساتھ گزاری ،جب سے شوبز کی دنیا میں داخل ہوا کوئی بھی مکمل عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ نہیں گزار سکا تھا ۔

(جاری ہے)

’’این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکرنے کہاکہ کورونا کی وباء نے پوری دنیا کے نظام کو مفلوج کرکے رکھ دیااور ا ب زندگی ایک نئی ترتیب پکڑ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شاید کرونا وائرس کی وجہ سے مجھے اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا ہے اورطویل عرصے کے بعد پہلا موقع ہے کہ میں نے عید کے تہوار پر مکمل وقت اپنے اہل وعیال کو دیاہے جس سے وہ بھی بڑے خوش ہوئے ۔ مجھے بھی محسوس ہوا ہے کہ خوشیوں کے بھرپو رلمحات اپنوں کے ساتھ گزارنا کس قدرضروری ہے ۔
وقت اشاعت : 27/05/2020 - 12:36:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :