عوام کو کورو نا وائرس کو غیر سنجیدہ نہیں لینا چاہئے،صفدرماہی

لوگوں کی غیر سنجیدگی ہماری اپنی فیملیز کیلئے اموات کا سبب بن سکتی ہے،گلوکارواداکارکی گفتگو

جمعرات 28 مئی 2020 11:41

عوام کو کورو نا وائرس کو غیر سنجیدہ نہیں لینا چاہئے،صفدرماہی
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) پاکستان شوبزانڈسٹری کے لیجنڈگلوکارواداکارصفدرماہی نے کہا کہ پاکستانی قوم کو چاہئے کہ وہ ایک مہذب قوم کے ناطے اپنے فرائض اور قومی ذمہ داری کا عملی مظاہرہ کریںاور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے میل ملاپ سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی پالیسیوں اور طریقہ کے ذریعے لاک ڈاؤن سخت یا نرم کر کے عوام کو کروانا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے سٹریٹیج پر عمل درآمد کروا رہی ہے۔

صفدرماہی نے کہا کہ عوام کو کورو نا وائرس کو غیر سنجیدہ نہیں لینا چاہئے۔ لوگوں کی غیر سنجیدگی نہ صرف ہماری فیملیز کیلئے اموات کا سبب بن سکتی ہے بلکہ معاشرہ کے دیگر افراد سمیت ملک و قوم کو بھی مصیبت میں ڈال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہعوام کی سنجیدگی سے ہی کرونا سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/05/2020 - 11:41:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :