اپنے استاد راشدعلی کے نام کو ہمیشہ زندہ رکھوں گا۔عابد جوئیہ

ان کے گائے ہوئے گیتوں کو ری مکس کررہاہوں جو ان کے پرستاروں کوپسند آئینگے

جمعرات 4 جون 2020 12:08

کھڈیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) معروف فوک گلوکار راشد علی آف منڈی واربرٹن مرحوم کے واحد شاگردگلوکار عابد جوئیہ نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ان کے استاد راشدعلی مرحوم نے فوک کو ایک نیا انداز دیاتھا جسے ان کے پرستاروں نے بے حد پسندکیا تھاایک سوال کے جواب میں عابد جوئیہ نے کہاکہ انہوں نے اپنے استاد راشدعلی سے بہت کچھ سیکھا انہوں نے ان کے نام کو زندہ رکھنے کے لیئے ان کے مشہورزمانہ گیتوں کو ری مکس کرنا شروع کردیا ہے جن میں سے کچھ گیت ریلیز ہوچکے ہیں جنہیں بہت پسند کیا جارہا۔

(جاری ہے)

عابد جوئیہ نے بتایاکہ ان کے استاد کا سپر ہٹ سونگ ’’اچے اچے محل تیرے‘‘ نے دنیا بھرمیں مقبولیت حاصل کی تھی جسے میں نے ری مکس کیا ہے اور عید سے قبل اس گیت کو سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا تھا اس ری مکس گیت کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے ۔عابد جوئیہ نے مذید کہاکہ ان دنوں وہ اپنے نئے گیتوں کے ساتھ ساتھ اپنے استاد کے کچھ اور گیت بھی ری مکس کررہے ہیں جنہیں جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا ۔
وقت اشاعت : 04/06/2020 - 12:08:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :